نوجوان لڑکی نے بازار کے درمیان کھڑے ہوکر خود ہی اپنے تمام کپڑے اتار دئیے، لیکن کیوں؟ وجہ آپ خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتے

بیجنگ:جیب تراش پکڑا جائے تو اس کی جو درگت بنتی ہے اس سے ہم آگاہ ہیں۔ ایسے ہی گزشتہ دنوں چین میں ایک جیب تراش لڑکی پکڑی گئی اور جب اس کی پٹائی شروع ہوئی تو اس نے بچنے کا ایسا طریقہ اختیار کیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ ویب سائٹ medium.comکی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چینی صوبے ہونان کے شہر شاﺅ یانگ

میں پیش آیا جہاں اس لڑکی نے ایک خاتون کی جیب مارنے کی کوشش کی تھی۔ خاتون نے اسے پکڑ لیا اور اس کی پٹائی شروع کر دی اور جلد ہی دیگر کئی لوگ بھی اس کام میں خاتون کا ساتھ دینے لگے۔جب جیب تراش لڑکی نے دیکھا کہ اس کی جان جلد نہیں چھوٹنے والی، تو اس نے اپنا لباس اتار ڈالا اور مکمل برہنہ ہو گئی، لیکن اس کا یہ طریقہ بھی ناکام ہو گیا اور خواتین نے اس پر تشدد جاری رکھا۔ منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی کی اچھی خاصی پٹائی ہونے کے بعد وہاں پولیس پہنچتی ہے اور وہ اس کی جان چھڑوا کر اسے ساتھ لے جاتی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس لڑکی کے خلاف جیب تراشی کے ساتھ ساتھ سرعام کپڑے اتارنے اور فحاشی پھیلانے کے الزام کے تحت بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔