ترکی میں پاکستانیوں سمیت کئی افراد ہلاک ،تشویشناک اطلاعات موصول

انقرہ ترکی سے تشویشناک اطلاعات موصول ،پاکستانیوں سمیت کئی افراد حادثے میں ہلاک ،تفصیلات کے مطابق ترکی میں تارکینِ وطن کی بس کھمبے سے ٹکرانے کے باعث پاکستانیوں سمیت 17افراد جاں بحق اور 36زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے صوبے اِرگِد کے جنوبی علاقے میں غیرقانونی تارکین وطن کی بس بجلی کے کھمبے

سے ٹکرا گئی جس کےنتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کی شکار بس میں پاکستان اور افغانستان کے شہری سوار تھے جو ایرانی سرحد سے غیرقانونی طریقے سے ترکی میں داخل ہوئے تاہم تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بدقسمتی سے بس بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔بس سے گرنے والے کچھ مسافر پیچھے سے آنے بس کی زد میں آ کر کچلے گئے۔ پولیس نے دوسری بس کے ڈرائیور اور 13افراد کو گرفتار کر لیا ۔ میڈیا کا کہنا ہے بس میں غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق بس میں پچاس سے زائد افراد سوار تھے۔واضح رہے کہ ترکی کے صوبے اِرگِد کے جنوبی علاقے میں غیرقانونی تارکین وطن کی بس بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کی شکار بس میں پاکستان اور افغانستان کے شہری سوار تھے جو ایرانی سرحد سے غیرقانونی طریقے سے ترکی میں داخل ہوئے تاہم تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بدقسمتی سے بس بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔بس سے گرنے والے کچھ مسافر پیچھے سے آنے بس کی زد میں آ کر کچلے گئے۔ پولیس نے دوسری بس کے ڈرائیور اور 13افراد کو گرفتار کر لیا