اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی شادی کی تاریخ کا بھی اعلان ہو گیا دولہا کون ہے؟ آپ بھی جانئے

نئی دہلی گزشتہ سال کے آخر میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی شادی کے بندھن میں بندھے تو شادیوں کا یہ سلسلہ 2018ءمیں بھی جاری ہے اور آکاش امبانی کی شلوک مہتا کیساتھ منگنی کے بعد بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی شادی کی تاریخ بھی طے ہو گئی ہے۔یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ دیپیکا پڈوکون کی بھی شادی بس ہونے ہی والی ہے

لیکن اب یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ ان کی شادی اسی سال ہونے جا رہی ہے جبکہ ان کا دولہا کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ ہی ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے خاندانوں میں شادی کی تقریبات ابھی سے ہی شروع ہو چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی ایک چھوٹی سی تقریب ہوئی جبکہ دونوں نے اپنی اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات ختم کرنے کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پدماوتی کی ریلیز سے پہلے جنوری کے مہینے میں ایک چھوٹی تقریب ہوئی جس میں جگجیت سنگھ اور انجو بھوانی نے پراکاش اور اجالا پڈوکون سے ملاقات کی جس میں شادی کے سلسلے میں بات چیت ہوئی۔ اس تقریب میں چند تحائف اور زیورات کا تبادلہ بھی کیا گیا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے گھر والوں کی رضامندی کیساتھ ستمبر اور دسمبر کے درمیان چار ’مبارک‘ تاریخوں کا انتخاب کر لیا ہے تاہم شادی کی تقریب کیلئے جگہ کا انتخاب باقی ہے جو بھارت یا پھر بیرون ملک بھی ہو سکتی ہے اور اس کے بعد ہی حتمی تاریخوں کا فیصلہ بھی کر لیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق رنویر اور دیپیکا کے قریبی کا کہنا ہے کہ بھوانی اور پڈوکون فیملی میں بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ دیپیکا بھی اپنی زندگی کے خوش ترین لمحات کیلئے اپنی والدہ اور بہن کیساتھ شاپنگ میں مصروف ہیں۔