ایمازون کے بانی جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین آدمی لیکن اب ان کی دولت کتنے ارب تک جا پہنچی؟ جواب جان کر آپ گنتی بھول جائیں گے

نیویارک کسی سے بھی سوال پوچھیں کہ دنیا کا امیر ترین آدمی کون ہے تو وہ فوراً مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا نام لے گا لیکن اب ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کی دولت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ سن کر آپ گنتی بھول جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق حالیہ چند مہینوں میں

جیف بیزوس کی دولت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور وہ اس وقت 112ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ چنانچہ فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی جو نئی فہرست جاری کی ہے چنانچہ اس میں جیف بیزوس پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جیف بیزوس کی دولت میں گزشتہ ایک سال میں 39ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ انسانی تاریخ میں آج تک کسی شخص نے ایک سال میں اتنی دولت نہیں کمائی۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال فوربز کی امیر ترین افراد کی فہرست میں 10سعودی شہری شامل تھے لیکن اس سال ایک بھی سعودی نام اس میں موجود نہیں ہے۔ اس کی وجہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کرپشن کے خلاف مہم قرار دی جا رہی ہے جس کے تحت یہ کھرب پتی افراد اپنی دولت کے بڑے حصے سے محروم ہو چکے ہیں۔