2 اپریل کو چھٹی، وفاقی حکومت نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا

اسلام آباد:وزات داخلہ کے مطابق 2 اپریل برروز سوموار کو ملک بھر میں مسیحی برادری کو تعطیل ہو گی۔مسیحی برادری کل ایسٹر کا تہوار منارہی ہے۔ملک بھر کے تمام گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا،جبکہ بچے مذہبی گیت گائیں گے۔ادھر حکومت نے مسیحی برادری کے افراد کیلئے ایسٹر کے اگلے روز پیر کو صوابدیدی تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔

مسیحی عقیدے کی رو سے حضرت عیسیٰ کو گڈ فرائیڈے کے روز مصلوب کیا گیا تھا اور اس کے تیسرے روز یعنی ایسٹر سنڈے کے دن یروشلم میں ان کی resurrection یا قبر سے دوبارہ زندہ اٹھنے کا معجزہ رونما ہوا تھا۔اسی مناسبت سے عیسائی عقیدے کے پیروکاروں کے لئے ایسٹر بھی کرسمس کی طرح انتہائی اہم مذہبی تہوار ہے۔جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج 30مارچ کو گڈ فرائیڈے منایا۔اس سلسلے میں ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔اس روز خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ مسیحی گڈ فرائیڈے کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی لازوال قربانیوں سے تعبیر کرتے ہوئے ان کے ساتھ عقیدت و احترام کا اظہارکیا۔