میرا ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو دھوکے میں رکھوں۔۔۔۔ تحریک انصاف کی خاتون رہنما نے نیا پاکستان بنانے والوں کا بھانڈا پھوڑ دیا

لاہورپاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری کا کہنا ہے کہ مجھے نیا پاکستان بنتا نظر نہیں آ رہا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی نارا ض رہنما فوزیہ قصوری کا ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے انہیں ماں کا خطاب دیا۔میرا ضمیر اس بات کیاجازت نہیں دیتا کہ میں خود کو پی ٹی آئی

کی ماں کا خطاب دینے والے بچوں سے کہوں کہ نیا پاکستان بن رہا ہے۔قوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ مجھے خود نیا پاکستان بنتے نظر نہیں آ رہا۔اور یہ جو فصلی بٹیرے تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔ان کو ووٹرز ووٹ نہیں دیں گے۔کیونکہ یہ پہلے ہی مسترد کیے جانے والے لوگ ہیں۔ دوسری طرف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انشاءاللہ اس بارالیکشن میں ن لیگ کو شکست دیں گے، شریف برادران کے جیل جانے کا وقت آگیا، ہمارا مقابلہ کرپٹ مافیا سے ہے، ثابت کردیں گے کہ لاہور پی ٹی آئی کا شہر ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔عمران خان نے کہا کہ سال2018الیکشن کاسال ہے، ہم نے فیصلہ کرنا ہے کیا نیا پاکستان بنے گا یا کیوں نکالا کا پاکستان رہے گا، لاہور فیصلہ کرتا ہے پنجاب کا اور پنجاب پورے پاکستان کا فیصلہ کرتا ہے، لاہورمیں29اپریل کو مینارپاکستان پر جلسہ کریں گے اور جلسے سے ثابت کردیں گے کہ لاہور پی ٹی آئی کا شہر ہے۔ عمران خان نے اپیل کی کہ مرد و خواتین اور بچے سب پی ٹی آئی کے ممبر بنیں کیونکہہمارامقابلہ کرپٹ مافیا سے ہے، شریف خاندان کے بچے ارب پتی بن چکے ہیں،

اسکول، اسپتال، صاف پانی کا پیسہ انہوں نے چوری کیا، یہ لوگ عوام کا پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے۔انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کافی عرصے سے لندن میں علاج کروارہی ہیں ،اسحاق ڈار بھی علاج کرانے باہر چلے گئے ،ن لیگ نے پاکستان میں ایسا کوئی اسپتال نہیں بنایا جہاں ان لوگوں کا علاج ہو سکے،جبکہ پشاور میں 4ارب روپے کی لاگت سے کینسر کا جدید ترین اسپتال بنایا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ50ارب روپیہ اورنج ٹرین منصوبے سے انہوں نے اپنی جیب میں ڈالا، کرپشن کا پیسہ عوام پرخرچ ہوتا تو عالمی معیار کی یونیورسٹی بن جاتی، لوٹا گیا پیسہ ملک پرخرچ ہوتا تو آج ایک بستر پر4،4مریض نہ ہوتے۔انہوں نے بتایا کہ کے پی میں اسپتال، اسکول، پولیس قانون و انصاف بہترہے، کے پی میں لوگوں کو نوکریاں مل رہی ہیں، ایک ارب درخت لگائے گئے، عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے باغوں کے شہر لاہور کو سریہ سیمنٹ کا شہر بنادیا۔عمران خان نے نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان پر جلسے میں بتاؤں گا نواز شریف تم کو کیوں نکالا، تم نے جو پیسہ اسکولوں پر خرچ کرنا تھا وہ لندن میں محلات پر لگادیا۔عمران خان نے نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان پر جلسے میں بتاؤں گا نواز شریف تم کو کیوں نکالا، تم نے جو پیسہ اسکولوں پر خرچ کرنا تھا وہ لندن میں محلات پر لگادیا۔